لاہور(خبرنگار)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی جاری ہے۔ لاہور ڈویژن میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت اب تک گھروں کی دہلیز پر کل 10ہزار راشن بیگز وصول کرادئیے گئے ہیں۔ لاہور شہر میں دو دنوں میں ابتک 8ہزار مستحقین رمضان نگہبان پیکیج وصول کرچکے ہیں۔ جبکہ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گڈ گورنینس، رمضان پیکیج، پرائس کنٹرول اور شکایات پورٹل کے حوالے سے اجلاس میں تمام ڈی سیز نے شرکت کی۔ گڈ گورنینس کیلئے تمام شہری شکایات و اطلاعات کے بروقت ازالہ پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ آج 10ہزار بیگز ڈورسٹپ پر فراہم کررہا ہے۔ فی یوم 30ہزار ٹارگٹ حاصل کریں۔ روزانہ کارکردگی کو ڈویڑنل پورٹل سے مانیٹر کیا جائیگا۔
تمام ماڈل بازاروں پر ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ لگیں گی۔