تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں :مولانا عزیزالرحمن ثانی

Mar 07, 2024

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ حفیظ سنٹر کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس مرکزی جامع مسجد حفیظ سنٹر گلبرگ لاہور میں صدر حفیظ سنٹر یونین صدر خدمت گروپ محمدفیاض بٹ کی صدارت میں ہوئی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،معروف مصنف محمد متین خالد، ڈاکٹر پروفیسر سعید احمد سعیدی، مولانا عمران افضل، ملک محمدکلیم، میاں عتیق الرحمن سمیت سینکڑوں تاجران حفیظ سنٹرنے شرکت کی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔ پاکستان کو قادیانی سٹیٹ ہونے سے بچایا۔ عورت مارچ کی آڑ میں ناموس رسالت اور قوانین ختم نبوت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔

مزیدخبریں