آج سے 3 روز تک سارک سرگرمیاں شروع ہونگی:عاطف اکرام شیخ 

Mar 07, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی نے بتایا ہے کہ سارک بازار اور خواتین کی کاروباری کانفرنس پر مشتمل سارک سرگرمیاں لاہور میں 7 سے 9 مارچ 2024 تک منعقد کی جائیں گی۔ یہ ایونٹس فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سرپرستی میں اور سارک چیمبر وومن انٹرپرینیور کونسل کے تعاون سے ہونگی۔ سارک بازار جس کا انعقاد لاہور ایکسپو سینٹر میں ہونا ہے۔ 


جنوبی ایشیا کے کاروباری افراد اور چھوٹے و درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے وقف ہے۔ خاص طور پر پاکستان کی کاٹیج انڈسٹری اس سے مستفید ہو گی۔ کاٹیج انڈسٹری کے شرکاءکو شامل کرکے سارک بازار کا مقصد خطے کے اندر روایتی دستکاریوں اور مقامی مہارتوں کی متنوع شعبوں کو اجاگر کرنا اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کو فروغ دینا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے بتایا کہ سارک بازار کی ایک خصوصیت جنوبی ایشیا کے رکن ممالک کی نمائندگی کرنے والے بین الاقوامی نمائش کنندگان کی بھرپور شرکت ہے۔ بین الاقوامی نمائش کنندگان کو شراکت داری قائم کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی اور اس میں نیٹ ورکنگ کے مواقع کو بڑھانا اور حدود سے باہر مارکیٹ کی رسائی کو بڑھانا شامل ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سارک بازار کی اہمیت پر زور دیا اور سارک خطے اور اس سے باہر کے تاجروں کے درمیان تجارت اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے اسے مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ پڑوسی ممالک کے ممکنہ گاہکوں، شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت اور نیٹ ورک کا موقع فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں