فیروزوالہ( نامہ نگار )سابق وفاقی وزیر تعلیم و رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا بانی پی ٹی آئی چیئرمین کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاست ملک میں انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہ ہے۔ 9مئی کے کردار پارلیمنٹ اور پارلیمان پر حملہ آور ایک مرتبہ پھر صف آرا ہو رہے ہیں۔ کسی کو بھی ایوان کا تقدس پامال نہیں ہونے دینگے۔ جمہوری روایات کو فروغ دیکر ملکی استحکام ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ افس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
رانا تنویر حسین نے کہا مریم نواز ایک باصلاحیت خاتون ہیں اور عوامی خدمت کا جذبہ انہیں ورثہ میں ملے ھے نگہبان رمضان پروگرام مستحق افراد کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا اس پروگرام سے عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا مریم نواز پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور وہ اس میں کامیاب ہونگی رانا تنویر حسین نے کہا مسلم لیگ نون کی حکومت کی پہلی ترجیح عوام کی عزت نفس کو بحال اور انہیں منگائی سے نجات دلانا ہے جس کے لیے دن رات کام جاری ہے مسلم لیگ (ن) نے کبھی بدلے کی سیاست کا سوچا بھی نہیں پاکستان کے مفاد میں صبر تحمل اور برداشت سے کام لیا اور لیتے رہیں گے ہم مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں