نواز شریف کےصاحبزادوں کےوارنٹ معطلی پرفیصلہ محفوظ

Mar 07, 2024 | 12:25

سابق وزیراعظم نواز شریف کےصاحبزادوں کےدائمی وارنٹ معطلی پرفیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےمیاں نوازشریف کےصاحبزادوں حسن نوازاورحسین نوازکےوارنٹ گرفتاری معطل کرنےکی درخواستوں پرسماعت کی۔حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن، رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر، پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت قاضی مصباح الحق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریفرنس میں ہائیکورٹ سے تمام دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں، 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز پاکستان آ کر عدالت پیش ہو جائیں گے۔ وکیلِ صفائی قاضی مصباح نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کر دی۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا قانون کہتاہے ملزمان عدالت پیش ہوں، پیش ہونا پڑےگا، اس کے بغیر وارنٹ گرفتاری معطل نہیں ہوسکتے، وارنٹ کا مطلب ہی ملزم کو عدالت لانا ہے۔وکیل صفائی نےکہاکہ  اگر حسن نوازاور حسین نواز عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں تو موقع دیاجائے، حسن نواز، حسین نواز کو احتساب عدالت پیش ہونے کا موقع دیاجائے۔ ایون فیلڈ میں 5 ملزمان تھے، احتساب عدالت نے تین کو سزا دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین ملزمان کو بری کردیاتھا۔واضح رہے کہ حسن نواز اور حسین نواز نے گزشتہ روز وطن واپسی سے قبل وارنٹ معطلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ حسین نواز اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاتھا۔

مزیدخبریں