بینک آف پنجاب میں 13 کروڑ کا غبن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بینک آف پنجاب کراچی میں جعلی واؤچرز کے ذریعے 13 کروڑ روپے سے زائد کا غبن کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کے مطابق بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی میں ہونے والے فراڈ میں بینک عملہ ملوث ہے۔ایف آئی اے کے مطابق سابق آپریشن منیجر بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ شاہین شاہ نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر جعلی واؤچرز کے ذریعے بینک کے ایکسپینس اکاؤنٹ سے مختلف اوقات میں 132,680,313 روپے مختلف وینڈرز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ کے تمام شواہد حاصل کرکے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی میں مقدمہ درج کرلیا جب کہ فراڈ میں ملوث بینک آف پنجاب کے ملازم 2 ملزمان مرزا حارث بیگ اور محب الدین کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...