زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر

رواں سال بھی بینکوں میں موجودہ ڈپازٹس میں سے زکٰوۃ کی رقم منہا کی جائے گی۔رواں سال تجارتی بینکوں کے کھاتوں میں ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد رقم ہونے پر زکٰوۃ منہا کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور نے زکٰوۃ کا مکمل نصاب جاری کردیا ہے۔ بینکوں کے کھاتوں میں موجود رقوم سے زکٰوۃ کی کٹوتی یکم رمضان کو کی جاتی ہے۔

دوسری جانب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو چاند کی پیدائش کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن