پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
کیرون پولارڈ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 29، ٹم سیفرٹ نے 26، عرفان خان نے 16 جبکہ کپتان شان مسعود نے 10 رنز بنائے۔
حسن علی 6 اور میر حمزہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں لیں، فہیم اشرف نے 2 جبکہ عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔
ایونٹ کے گزشتہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔