خیبر پختونخوا ارکان اسمبلی کو قلمدان دینے کا اعلامیہ جاری

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں 15 رکنی کابینہ کی حلف برداری کے بعد ارکان اسمبلی کو قلمدان دینے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں ارشد ایوب کو بلدیات، شکیل احمد کو محکمہ مواصلاعت و تعمیرات، فضل حکیم خان کو جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات، عدنان قادری کو مذہبی امور اور اوقاف اور عاقب اللہ خان کو آبپاشی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق محمد سجاد زراعت اور مینا خان اعلیٰ تعلیم کے وزیر ہوں گے جبکہ فضل شکور محنت اور نذیر احمد عباسی محکمہ مال کے وزیر مقرر کیے گئے۔پختون یار خان پبلک ہیلتھ اور آفتاب عالم وزیر قانون ہوں گے۔ خلیق الرحمان ایکسائز و ٹیکسیشن، سید قاسم علی شاہ وزیر صحت، فیصل خان ترکئی ابتدائی و ثانوی تعلیم اور ظاہر شاہ محکمہ خوراک کے وزیر مقرر کیے گئے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ بیرسٹر سیف صوبائی حکومت کے ترجمان، مزمل اسلم محکمہ خزانہ کیلیے وزیر اعلیٰ کے مشیر، سید فخر جہاں کھیل و امور نوجوانان اور مشال اعظم سماجی بہبود، عشر و زکوۃ کی مشیر ہوں گی۔

علاوہ ازیں، زاہد چن زیب سیاحت و ثقافت کیلیے وزیر اعلیٰ کے مشیر، شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف سائنس و ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی، ملک لیاقت بہبود آبادی، عبدالکریم صنعت و حرفت، فنی تعلیم کے معاون اور امجد علی ہاؤسنگ کے معاون خصوصی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن