عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

Mar 07, 2024 | 22:48

ویب ڈیسک

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں اس توقع کے ساتھ کمی واقع ہوئی کہ امریکی شرح سود میں کٹوتیوں سے حاصل ہونے والے منافع میں تاخیر ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر 42 سینٹ یا 0.5 فیصد کم ہو کر 82.54 ڈالر کا فی بیرل ہو گیا۔دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 36 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے بعد 78.77 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں