لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حکومت پنجاب کی سمری پر اجلاس طلب کیا۔پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔9 مارچ کو صدارتی انتخاب میں ان ارکان کاووٹ یقینی بنانے کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک روز قبل حلف کے لئے طلب کیا گیا۔