چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کامیاب ہوتے ہیں تو پہلی بار ہو گا کہ کسی سویلین نے دوبارہ صدارت سنبھالی وہ پہلے جب صدر بنے تھے تو تاریخ میں سب سےزیادہ طاقتور سویلین صدر تھے۔وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری صدر کیلئے ہم سب کے امیدوار ہیں ہم نے 18ویں ترمیم کے ذریعے صدر کے اختیارات تقسیم کیے تھے. 58ٹوبی کے صدر کے اختیارات کو بھی ہم سب نےمل کرختم کیا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری صدر بننے جا رہے ہیں کوئی بھی صدر اپنے اختیارات نہیں چھوڑتا لیکن آصف زرداری نے اختیارات کو پارلیمان کو دیا. آصف زرداری نے بطور صدر کام کر کے بہت کامیابیاں حاصل کیں آج بھی ہم نے مل کر تمام مسائل کامقابلہ کرنا ہے امید ہے اس مرتبہ ہم پہلے سے زیادہ کامیاب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مفاہمتی چارٹرحکومت کی ترجیح ہو گی معیشت بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے عدالتی ریفارمز، الیکشن ریفارمز بھی مل کر کریں گے آصف زرداری کی حمایت کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، نمبرز پورے کیے ہیں. لیکن دن رات محنت کر کے صدارتی امیدوار کو کامیاب کریں گے آصف زرداری نے اختیارات تو دے دیئے اب ملکہ برطانیہ جیسے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صدر بنے تو اپنے اختیار صوبوں کو دئیے تھے . یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ ایک سویلین دوسری بار صدر منتخب ہوگا۔ اس باران کے پاس اختیارات ملکہ برطانیہ کی طرح ہوں گے۔میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے صدر کیلئے سپورٹ کا اعلان کیا. صدر کے ووٹ کیلئے ہم تمام جماعتوں اور پارلیمنٹرین سے بات کریں گے .ہم نے نمبر تو پورا کر لیا ہے مگر جتنی لیڈ دلوا سکتے ہیں اس کی کوشش کریں گے۔