ویسٹ انڈیز کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ایک سواڑتالیس رنزکا ہدف بیس ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے مائیکل لمب اورکریگ کیسویٹر پچیس،پچیس جبکہ پال کولنگ ووڈ سولہ اورایون مورگن پانچ رنزبنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کیون پیٹرسن تہتر رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے۔عبدالرزاق، شاہد آفریدی اورسعید اجمل نے ایک، ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔ اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم اپنی اننگزمیں ایک سو سینتالیس رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سےسلمان بٹ چونتیس اور عمراکمل تیس رنزبنا کرنمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ اٹھارہ ، کامران اکمل پندرہ ، مصباح الحق تیرہ اورعبدالرزاق دس رنزبنا کرآئوٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی بغیر کوئی سکوربنائے پویلین لوٹ گئے۔ دوسری جانب سپرایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کوتیرہ رنز سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں ایک سوستررنز بنائے۔ جوابی اننگزمیں نیوزی لینڈ کی طرف سے کوئی بلے باز جم کرنہ کھیل سکا۔ اس کے باوجود نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور ایک سو ستاؤن رنز تک پہنچ گیا لیکن یہ مطلوبہ ہدف سے تیرہ رنز کم تھا ۔ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اپنا پہلا گروپ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم میزبان ویسٹ انڈیزکا سامنا کرے گی ۔