وفاقی حکومت نے توانائی کے بحران کے حل کے لئے صوبوں میں تمام سی این جی اسٹیشن ہفتہ وارچوبیس گھنٹے کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آج کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان بھرمیں سی این جی اسٹیشن بارہ بجے سے بند کردیئے جائیں گے ۔ سی این جی کی بندش سے قبل تمام اسٹیشنز کے باہر بارہ بجے سے قبل سی این جی بھروانے کے لئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے چوبیس گھنٹے سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ توانائی بچت پروگرام کے بعد بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔