چین نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ایک سواسی ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ رحمان ملک اپنے دو روزہ دورے پر چین گئے ہوئے ہیں آج بیجنگ میں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب مینگ چینگ سے ملاقات کی ہے ۔  اس ملاقات میں پاک چین تعلقات، دو طرفہ تجارت اور سیکیورٹی امورمیں تعاون جیسے امور پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں چینی وزیرداخلہ نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے اور مدد فراہم کرنے کے لیے ایک سواسی ملین ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ۔ یہ امداد پاکستان کو مرحلہ وار فراہم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ چین پاکستانی پولیس کے نظام کو بہتربنانے کی مد میں دو ملین ین بھی فراہم کرے گا۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں چین نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تعریف کی اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وزیرداخلہ رحمان ملک کی آج چینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن