امریکی صدر باراک اوبامہ کی زیر صدارت ہونیوالے اعلٰی سطح کے  اجلاس میں افغان جنگ اور نیویارک واقعے سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

وائٹ ہاؤس کے سیچوئیشن روم  میں ہونیوالے اس اجلاس میں امریکی کمانڈر جنرل سٹینلے میکرسٹل نے صدرباراک اوبامہ کو قندھار آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ جنرل سٹینلے میکرسٹل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید تیس ہزار فوجی بھیجنے کی پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اضافی دستوں کی تعیناتی سے اگلے سال امریکی فوجوں کی واپسی کا عمل شروع کرنے میں مدد ملے گی ۔ امریکی سینٹرل کمانڈر کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے بھی اجلاس میں حصہ لیا ۔ اجلاس میں نیویارک ٹائمز سکوائر کے واقعے سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ صدر کے مشیر جان برینن نے فیصل شہزاد کے مقدمے اور اس سلسلے میں ہونیوالی گرفتاریوں سے آگاہ کیا ۔ امریکی صدر نے اس معاملے میں پاکستانی حکومت کے تعاون کو سراہا ۔

ای پیپر دی نیشن