مانسہرہ کے تھانہ صدر کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل سمیت چار پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ مانسہرہ کے ٹول پلازہ کے قریب واقع پولیس چوکی پر دوران ڈیوٹی تعینات پولیس اہلکاروں پر صبح پانچ بجے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ہیڈ کانسٹیبل محمد مشتاق ،اہلکار محمد زاہد ،محمد نسیم اور نعیم موقع پر جاں بحق جبکہ فیصل نامی کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نعیشیں پوسٹ مارٹم کے لئےپولیس لائن مانسہرہ بھجوادی گئی ہیں جن کی نمازجنازہ آج سہ پہرادا کی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن