محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں اورکشمیرمیں چند ایک مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بالائی اورصوبہ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا جبکہ سہ پہربعض مقامات پرتیزہوائیں چلنےکا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب، گلگت، بلتستان، خیبر پختونخواہ اورشمالی بلوچستان میں بعض مقامات پرتیزہوائیں چلنے کے علاوہ بارش بھی ہوئی ۔ آج صبح مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار کچھ یوں ہے۔ کاکول میں اڑتیس ملی میٹر،دیر بائیس، بالاکوٹ سولہ، پتن چودہ، مظفرآباد تیرہ، کالام بارہ، دورش تیرہ، چترال نو، سیدوشریف آٹھ، میرخانی سات، مری چھ، کوئٹہ پانچ اور بہاولپور میں چارملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آج مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل کچھ یوں ہے ، اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ پندرہ، لاہور چوبیس، مظفرآباد سترہ، ملتان بائیس، کراچی اٹھائیس، پشاور اکیس، گلگت تیرہ، مری گیارہ اور فیصل آباد میں بائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ای پیپر دی نیشن