وقت نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں سردار ذوالفقارکھوسہ کا کہنا تھا کہ بہاولپور اور سرائیکی صوبے کی بات کرنے والوں نے پسماندگی کی بنیاد پر نئے صوبوں کی تشکیل کا مطالبہ اس وقت کیوں نہیں کیا جب وہ ایک بااختیارجرنیل کے ساتھ اقتدار میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نئیے صوبوں کی بات کرنے والے سیاستدانوں کی اکثریت ان لوگوں پر مشتمل ہے جنھیں عوام نے دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں مسترد کردیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ جنوبی پنجاب کے اکثر اضلاع میں ترقی کی رفتار صوبے کے دوسرے علاقوں کی نسبت کم ہونے کے باعث وہاں عام آدمی میں احساس محرومی بڑھا ہے تاہم اس کے خاتمے کیلئے جہاں انکی حکومت کام کر رہی ہے وہیں وہ نئیے صوبوں کے قیام کی حمایت خالصتا انتظامی بنیادوں پر کریں گے