چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور نیٹو ایساف کمانڈرجنرل اسٹینلے میکرسٹل کی ملاقات راولپنڈی میں ہوئی۔ جنرل اسٹینلے میکرسٹل افغانستان میں اتحادی فوج کی جاری کاروائیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال اورآرمی چیف سے صلاح مشورہ کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ ایساف اور امریکہ افغاستان میں انتہا پسندوں کو شکست دینے اور خطہ میں امن وسلامتی قائم کرنے کیلئے اپنے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔