دوسری طرف بورڈ انتظامیہ کے مطابق ان کی جانب سے تمام سپلس ڈسپیچ کر دی گئی تھیں تاہم کچھ امتحانی داخلہ فارمز پر ایڈریس صحیح طورپرنہ لکھے ہونے کی وجہ سے چند طلباء کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بورڈ نے اسی طرح لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء کے معاملے میں بھی اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دیا ہے ۔
رول نمبر سلپس جاری نہ ہونے کی وجہ بورڈ آفس کی نااہلی ہو یا کالج انتظامیہ کی لاپرواہی، امتحانات سے ایک روز پہلے طلباء کا اس کے لئے مارا مارا پھرنا بورڈ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ اس کی وجہ سے ناصرف طلباء ذہنی پریشانی کا شکار ہیں بلکہ ان کی تعلیم کا بھی حرج ہورہا ہے۔