کرنل (ر) امام اور برطانوی صحافی اسد کو اغواکاروں نے جرگے کے حوالے کردیا‘ جلد رہائی کا امکان

May 07, 2010

سفیر یاؤ جنگ
وانا + میرانشاہ (مانیٹرنگ نیوز + ریڈیو نیوز) شمالی وزیرستان سے اغوا کئے گئے کرنل ر امام اور برطانوی ٹی وی چینل کے صحافی اسد قریشی کو اغوا کاروں نے جرگے کے حوالے کر دیا دونوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔ ان کے تیسرے ساتھی خالد خواجہ کو 30 اپریل کو اغوا کاروں نے قتل کر دیا تھا نامعلوم مقام پر عسکریت پسندوں اور قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے کے درمیان مذاکرات ہوئے عسکریت پسندوں نے کرنل امام اور اسد قریشی کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی جس کے بعد دونوں افراد کو جرگہ کے حوالے کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں افراد کو حقانی گروپ کے حوالے کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کو 26 مارچ کو شمالی وزیرستان جاتے اغوا کیا گیا تھا ایشیئن ٹائیگرز نامی تنظیم نے ذمہ داری قبول کی تھی اور تاوان کے علاوہ ساتھیوں کو رہا کرنے کا کہا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں مغویوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔
مزیدخبریں