امریکہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کے بعد القاعدہ پردباؤبڑھا،اسامہ کی موجودگی پرتشویش سے آگاہ کردیا

May 07, 2011 | 00:46

سفیر یاؤ جنگ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پرعزم ہے اور دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کوبھی خطرات لاحق ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان میں ہزاروں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے
۔انہوں نے کہا کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی پرسینٹ اورکانگریس کے ارکان نے شدید تحفظات کااظہارکیا ہے اورپاکستان کواس تشویش سے آگاہ کردیاگیا ہے صحافیوں کے مختلف سوالات کاجواب دیتے ہوئے مارک ٹونرنے کہا کہ افغانستان میں ہمارامشن ابھی ختم نہیں ہوا وہاں القاعدہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی افغان جنگ کامقصد اس ملک کو القاعدہ سے پاک کرناہے۔مارک ٹونرکاکہناتھا کہ بھارت کے ساتھ انسداددہشتگردی کے سلسلے میں تعاون جاری رہے
مزیدخبریں