امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اگرچہ الظواہری کو پکڑنا آسان نہیں تاہم وہ اسامہ بن لادن کی موت کے بعد امریکہ کا اگلا ٹارگٹ ہیں۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی انٹیلی جنس معلومات سے ایمن الظواہری سمیت القاعدہ کےاہم رہنماؤں کے ٹھکانوں سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں ہیں اورامریکہ ایمن الظواہری کے قریب پہنچ چکا ہے.امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ القاعدہ رہنما نے اپنے ٹھکانے بدل لیے ہوں لیکن ان شواہد کےذریعے ان تک پہنچنے میں بہت مدد ملے گی۔