اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی معلومات کے مطابق القائدہ لیڈرتنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے فعال تھے

May 07, 2011 | 12:53

سفیر یاؤ جنگ
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے گھر سے قبضے میں لی گئی دستاویزات ، کمپیوٹرزاورموبائل فونز کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسامہ بن لادن القائدہ کے سربراہ کی حیثت سے فعال تھا، امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈسے ملنے والے ڈیٹا سے ایمن الظواہری سمیت القاعدہ کےاہم رہنماؤں کے ٹھکانوں سے متعلق معلومات ملی ہیں ۔ امریکی ٹی وی کےمطابق شواہد لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر،ہارڈ ڈرائیوزاورسٹور کیے گئے ڈیوائس پرمشتمل ہے،امریکی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ القاعدہ بھاگ رہی ہے۔ ہوسکتا ہے انہوں نے اپنے ٹھکانے بدل لیے ہوں لیکن ان شواہد کےذریعے ان تک پہنچنے میں بہت مدد ملے گی۔
مزیدخبریں