موجودہ حکومت نےنا اہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،ایبٹ آبادآپریشن پرسکیورٹی کے تمام اداروں کو جواب دینا ہوگا۔ چودھری نثار علی خان

May 07, 2011 | 19:39

سفیر یاؤ جنگ
لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن بہت بڑا سانحہ ہے،کسی نہ کسی بڑی شخصیت کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قربانی دینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری قوم کو ایبٹ آباد آپریشن پر جواب نہیں دے سکتے تو استعفی دے دیں،چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن پاکستان کی عزت اورغیرت کاقتل عام ہے،حکمران چپ کاروزہ توڑ کرقوم کو حقائق سے آگاہ کریں، ان کا کہنا تھا لوگ اپنے آپ کوغیر محفوظ محسوس کررہے ہیں لیکن کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ پاکستان میں غیرملکی پروپیگنڈے کاجواب دینے والاکوئی نہیں۔
مزیدخبریں