وزیراعظم نے دورہ فرانس کے بعد صدرزرداری، وزیردفاع ، آرمی چیف اور وزیر مملکت برائے خارجہ امورسے ملاقاتیں کی ہیں

May 07, 2011 | 21:05

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے دورہ فرانس سے واپسی پر آج صدرآصف علی زرداری، وزیر دفاع چوہدری احمد مختار، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں ایبٹ آباد آپریشن اور اس کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال اورپاکستان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر غور کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ادارے عوام کی امیدوں کے مطابق ملکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ملکی وقار ، دفاع اور اقدار کو ہر لحاظ سے مقدم رکھا جائے ۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق وزیراعظم پیر کو شروع ہونے والے اجلاس میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے ۔ دوسری جانب صدرآصف علی زرداری دوروزہ دورے پرکویت روانہ ہوگئے ہیں
مزیدخبریں