خیبرپختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے قتل سے صوبےمیں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں تھیلسیمیا کےعالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہمیں اپنی تمام کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا۔ اسامہ کی ہلاکت کے بعد القاعدہ نہ صرف گروپوں میں تقسیم ہو گی بلکہ عالمی امداد میں بھی کمی آئے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے دہشت گرد کمزور ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن