ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کی دونشتوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی

May 07, 2012 | 11:14

سفیر یاؤ جنگ
ڈيرہ غازی خان ميں پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں پی پی دوسوتینتالیس اورپی پی دوسوپینتالیس میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے جبکہ اس موقع پرضلع بھرمیں تعطیل ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی دو سو تینتالیس کی نشست مسلم لیگ نون کے سردارذوالفقار علی خان کھوسہ اور حلقہ دو سو دوسوپینتالیس کی نشست مسلم لیگ قاف کے محسن لغاری کے منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی ۔ حلقہ پی پی دو سو تینتالیس میں ایک لاکھ چونتیس ہزار تین سو پچیس رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جن کیلئے ایک سودوپولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے پینتیس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس نشست پرمسلم لیگ نون کے حسام خان کھوسہ اور چھ آزاد امیدوار مد مقابل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ دو پینتالیس میں مسلم لیگ قاف کے محمد خان لغاری اورمسلم لیگ نون کے میرمرزا تالپورکے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ آزادامیدوارذیشان لغاری کی پوزیشن بھی خاصی مضبوط ہے۔اس حلقے میں ایک لاکھ تیس ہزار سات سو اٹھاون ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ،حلقے میں قائم کل ایک سو بائیس پولنگ اسٹیشنزمیں سےسینتالیس کو حساس قراردیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے پنجاب پولیس کے سترہ سو اوربارڈرملٹری پولیس کے تین سو سے زائد اہلکاروں کوتعینات کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں