عدلیہ کو نہ ماننے کی روش تباہی کا باعث بنے گی، عدلیہ سے متعلق صدر کی بدنیتی روز اول سے ہی ظاہر تھی. نواز شریف

May 07, 2012 | 15:44

سفیر یاؤ جنگ
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایڈیٹرزاوراینکرز سے ملاقات کے دوران نوازشریف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ موجودہ حکومت عدلیہ کونہیں مانتی اوریہ روش تباہی کا باعث بنے گی ۔ انہوں نے کہا وہ اس رحجان کوہرقیمت پرروکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی جنگ قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہے ہم بدنیت ہوتے تو گوجرانوالہ سے واپس نہ آتے ، نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مشرف کوگارڈ آف آنر دینا قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق تھا انہوں نے کہا آصف زرداری نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑادیں ، اس موقع پروزیراعلی شہبازشریف،چودھری نثاراوراسحاق ڈاربھی موجود تھے
مزیدخبریں