کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےپہلےروز اتار چڑھاؤ رہا،انڈیکس کی چودہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح برقرار۔

May 07, 2012 | 19:32

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران چودہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں بھی کامیاب رہا۔ کاروبار کے آغاز کی تیزی اختتام تک برقرار نہ رہ سکی۔ نیشنل بینک، او جی ڈی سی، پی ایس او سمیت انرجی اور بینکس کے اسکرپٹس میں شئیرز کی فروخت نے کاروبار کے اختتام پر تیزی کو محدود کردیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس چھ پوائنٹس اضافے کے بعد چودہ ہزار چھ سو اٹھارہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم پچیس کروڑ چوالیس لاکھ شئیرز رہا۔ بروکرز کا کہنا ہے اگر غیر ملکی سرمایہ کاری برقرار رہی تو رواں ماہ انڈیکس پندرہ ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرسکتا ہے۔
ادھر لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس انیس پوائنٹ کے ساتھ تین ہزار آٹھ سواٹھاون پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ننانوے کمپنیوں کے پینتالیس لاکھ چھیاسٹھ ہزار چھ سو اڑسٹھ حصص کا کاروبار ہوا۔ اٹھائیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، اکیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ پچاس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں