مکرمی! پورے پانچ سال کے عرصہ کے بعد وطن عزیز آپ سے مطالبہ کرتا ہے کہ آپ ووٹ ڈال کر اظہار خیال کریں کہ اگلے پانچ سال کے لئے کس کو آپ پر حکومت کرنے کا حق ہونا چاہئے۔ یہ کوئی بڑا مطالبہ تو نہیں اگر آپ ووٹ نہیں ڈالتے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آج مادر وطن جن مصائب و آلام سے دوچار ہے آپ کو اس کی ذرہ بھر پرواہ نہیں۔ عوام الناس کو یہی ایک موقع ملتا ہے پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی۔(ڈاکٹر اعجاز احسن، لاہور)