لاہور (پ ر) جنرل ہسپتال کی 50 نرسیں اور نرس طالبات محکمہ صحت پنجاب کی ٹیموں کے شانہ بشانہ شہر کی 10 یونین کونسلوں میں بچوں کو خسرے کے ٹیکے لگانے کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔جنرل ہسپتال میں انسداد خسرہ کاﺅنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں سے شہری اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا رہے ہیں۔
جنرل ہسپتال کی نرسوں نے 10 یونین کونسلوں میں 13ہزار بچوں کو خسرے کے ٹیکے لگائے
May 07, 2013