”زرعی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیز ہے“

لاہور (نیوز رپورٹر) روزنامہ نوائے وقت کے کالم نگار، مصنف ملک حبیب اللہ بھٹہ کی کتاب ”آئندہ جنگیں پانی پر ہونگی“ کی تقریب رونمائی گذشتہ روز لاہور میں ہوئی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ، سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی، اصغر شاہ، ڈاکٹر شفیق، کالا باغ ڈیم پنجاب کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) قدیر، سندھ طاس، واٹر کونسل چیئرمین سلیمان خان، آئی ای پی، پاکستان انجینئرنگ کا نگران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مصنف ملک حبیب اللہ بھٹہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت حیلے بہانوں سے پاکستان کے دریاﺅں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ملک کی زرعی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر فوری شروع کی جائے۔ ڈائریکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ ملکی توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے کالا باغ ڈیم ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...