کراچی (نوائے وقت نیوز) چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمشن نے آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سکیورٹی ناقص ہے۔ امن وامان کی موجودہ صورتحال میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے گھر اور دفتر کی سکیورٹی سخت کی جائے۔