مشرف فرار کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکرٹری داخلہ کو آئی جی بنیامین کیخلاف کارروائی کی رپورٹ کیساتھ آج پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشرف فرار کیس میں سیکرٹری داخلہ کو آج (منگل) کو عدالت میں طلب کر لیا۔ مشرف فرار کیس میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ پیر کو سماعت کے موقع پر وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی افسر پیش نہیں ہوا جس پرسماعت چند گھنٹوں کے لئے مو¿خر کر دی۔ دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق محمود جہانگیری نے فاضل عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک سیکشن افسر وزارت داخلہ کی نمائندگی کے لئے پیش ہوا ہے۔ فاضل عدالت نے وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی سینئر افسر پیش نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں یہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ فاضل جسٹس نے سیکرٹری داخلہ کو آئی جی اسلام آباد بنیامین خان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کے ساتھ آج منگل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
مشرف فرار کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...