حےدرآباد (آئی این پی) حےدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کا انوکھا کارنامہ‘ ایک کمرے کے گھر میں رہائش پذیر خاتون کو تین لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا۔‘خاتون انصاف کے لئے پریس کلب پہنچ گئی‘ تفصیلات کے مطابق لطیف آباد یونٹ نمبر 11 میں واقع ایوب کالونی کی رہائشی فرحانہ نجمی نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا گھر ایک کمرے پر مشتمل ہے اور انہوں نے ادھار مانگ کر بجلی کا میٹر لگوایا تھا میٹر لگانے کے بعد انہیں تین لاکھ 78 ہزار 57 روپے کا بل بھیج دیا گیا۔ شوہر بوڑھا ہے اور کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے۔ خاتون نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ مذکورہ معاملے کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
حیسکو / بل