ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ کےخلاف سندھ ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں ہڑتال

کراچی (آئی این پی) ملک بھر میں جاری وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کےخلاف سندھ ہائی کور ٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں وکلا کی ہڑتال ‘کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جس کے باعث عدالتی نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا‘چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی‘ سندھ ہائی کورٹ بار کونسل کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری وکلاءکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پیر کو سندھ ہائی کورٹ سمیت سندھ کی تمام ماتحت عدالتوں میں وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ سمیت صوبے کی تمام ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے تمام بورڈز کو بھی ڈسچارج کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 4 بڑے قانون دانوں کو مختلف وارداتوں کے دوران ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
وکلا/ہڑتال

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...