اسلام آباد (آن لائن+ بی بی سی ڈاٹ کام) ایف آئی اے کے پراسکیوٹر چوہدری ذوالفقار قتل کیس میں پولیس کو چشم دید گواہ مل گیا چشم دید گواہ کا تعلق اسلام آباد پولیس سے ہے پیر کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق بے نظیر قتل کیس میں ایف آئی اے کے پراسکیوٹر چوہدری ذوالفقار کے قتل کے حوالے سے پولیس نے اسلام آباد پولیس کا ہی چشم دید گواہ ڈھونڈ لیا اور پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے گواہ کی مدد سے قاتلوں کے خاکے بنانا شروع کردیئے۔ اس کے علاوہ تحقیقاتی ٹیم نے چوہدری ذوالفقار کے قتل کی جگہ سے قاتلوں کے خون کے نمونے بھی حاصل کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے۔ مقدمہ کی تحقیقاتی ٹیم صرف اس پمفلٹ پر ہی انحصار کر رہی ہے جو جائے وقوعہ سے ملا تھا۔
چودھری ذوالفقار قتل کیس میں پولیس کو چشم دید گواہ مل گیا
May 07, 2013