کاغذ کی انتخابی پرچی سے امیدوار کا نام اور نشان پھاڑ دیا جائے گا

اسلام آباد (راجہ عابد پرویز/ خبرنگار) الیکشن کے روز پولنگ سٹیشن پر کاغذ کی پرچی لے جانے پر پابندی نہیں ہو گی۔ ووٹر اپنے ووٹ نمبر سمیت پولنگ سٹیشن کا نمبر لکھ کر پولنگ سٹیشن لے جا سکتا ہے۔ الیکشن کمشن نے اس سے قبل سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو بھی الیکشن کی پرچی جاری کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، سیاسی پارٹیاں اور امیدوار اپنے اپنے ووٹروں کو ووٹ نمبر اور پولنگ سٹیشن کے نام پر مشتمل پرچیاں ان کے گھروں میں پہنچا سکتے ہیں، الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق جو بھی ووٹر پولنگ سٹیشن پر انتخابی پرچی لے کر آئے اس بات کا خیال رکھے کہ پرچی پر کسی سیاسی پارٹی یا امیدوار کا نام اور اس کا انتخابی نشان موجود نہ ہو اور اگر کسی پرچی پر نشان موجود ہو تو پولنگ سٹیشن پہنچنے سے قبل پرچی سے نشان اور امیدواروں کے ناموں کو پھاڑ کر الگ کر لیا جائے کیونکہ پولنگ سٹیشن کے 4سو گز کی حدود میں کسی بھی سیاسی پارٹی اور امیدوار کی تشہیر کرنے کی ممانعت ہے۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمشن نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ الیکشن کمشن نے کاغذ کی پرچی کو پولنگ سٹیشن لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، درست بات یہ ہے کہ صرف انتخابی نشانوں اور امیدواروں کے ناموں پر مشتمل پرچیوں کو پولنگ سٹیشن پر لے جانے کی پابندی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...