کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے کہا ہے کہ ایف سی کو صوبے بھر میں 15 دن کیلئے پولیس کے اختیارات دیدئیے گئے ہیں۔ بلوچستان کے کسی پولنگ سٹیشن پر فوج تعینات نہیں ہو گی۔ فوج صرف فوری رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔ حساس اضلاع کے پولنگ سٹیشنوں پر 5 ایف سی، 5 پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ نواب میر عالی بگٹی کا بدھ کو ڈیرہ بگٹی جانے کا ارادہ ہے، انہیں تمام سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ایف سی