راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت نمبر چار کے جج چودھری عبدالحق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ‘سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سمیت شریف فیملی کے دیگر افراد کے خلاف اربوں روپے مالیت کے تین الگ الگ کرپشن ریفرنسز کی سماعت آج (منگل)7مئی کو کریں گے۔ راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت نمبر چار میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف فیملی کے خلاف اربوں روپے مالیت کے تین الگ الگ کرپشن ریفرنسز حدیبیہ پیپر مل‘ اتفاق فاﺅنڈری اور رائے ونڈ اراضی ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔