لاڑکانہ (اے پی اے) پیپلزپارٹی کی رہنما اور لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی امیدوار فریال تالپور نے کہا ہے کہ دہشت گرد دھماکے کرکے الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے گھناو¿نے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے دو سو سات سے پیپلزپارٹی کی امیدوار فریال تالپور سے ملاقات میں فنکشنل لیگ کے متعدد رہنماو¿ں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔