لاہور (این این آئی) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے پولنگ ڈیوٹی کیلئے رپورٹ کرنے کے بعد ایک ہزار کے قریب سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نذیر احمد گجانہ نے انتخابی ڈیوٹی سے انکار کرنے والے ایک ہزار کے قریب سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ تاہم ان سرکاری ملازمین نے رپورٹ کر دی جس پر وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔