پاکستان کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے‘ ملک بچانے کیلئے عوام کے پاس آیا ہوں : نوازشریف

May 07, 2013

ساہیوال + کبیر والا (نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل اور مصیبت میں ہے پاکستان کو بچانے کیلئے عوام کے پاس آیا ہوں، نوجوان ہی میری ٹیم ہیں۔ ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے اپنی ذات کے لئے نہیں پاکستان کیلئے آیا ہوں کیونکہ پاکستان کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے عوام ن لیگ کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش ناکام بنائیں لوگ ووٹ لینے کی خاطر نوجوانوں کو استعمال کرتے ہیں میں نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی موٹر وے اور ایٹم بم بھی بنایا ہے۔ ہم سب ملکر کام کریں گے تو یقیناً ملک ترقی کرے گا۔ میں نوجوانوں کیلئے بہت اچھی پرپوزل لیکرآیا ہوں نوجوانو! میرے قدم سے قدم ملانا۔ نواز شریف نے کہا کہ پی پی صرف اشتہاروں میں نظر آتی ہے فیلڈ میں پی پی نے کھلاڑیوں کو آگے کیا ہوا ہے۔ پی پی خود موجود نہیں ملک سے بیروزگاری، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گے۔ اقتدار میں آ کر پی آئی اے اور ریلوے کا نظام درست کر دیں گے۔ پاکستان کو وہ مقام دیں گے جن کا یہ مستحق ہے۔ کامیاب ہوا تو ایوان صدر نہیں عوام کے ساتھ ملکر کام کروں گا انشاءاللہ گیارہ مئی کو شیر دھاڑے گا۔ کبیروالا میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی مت مارنے والوں کی مت مار دیں گے۔ مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے آپ کے ووٹ کے حق دار نہیں۔ ہمارے زمانے میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور دہشت گردی کا عذاب نہیں تھا، اقتدار میں آ کر کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین بنائیں گے۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ عوام گیارہ مئی کو غلطی نہ کریں ورنہ پاکستان 20 سال پیچھے چلا جائے گا۔ لگتا ہے کہ آج بیروزگاروں کے جلسے میںآ گیا ہوں، الیکشن کا دن تقدیر بدلنے کا دن ہے، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بنکس گھر کی دہلیز تک قرضے فراہم کریں گے کچھ لوگ 11 مئی کو مذاق اور کرکٹ میچ سمجھ رہے ہیں۔ این این آئی کے مطابق نواز شریف نے کہا پیپلز پارٹی میدان میں نظر نہیں آ رہی زرداری ایوان صدر سے نکل کرسامنے آئیں، سب مسلم لیگ ن کے خلاف اکٹھے ہو گئے، ان کے مفادات ایک ہیں، گیارہ مئی کا دن سنجیدہ گھڑی ہے۔ باقی لیڈر نوجوانوں کا نعرہ لگا کر مذاق اڑاتے ہیں میں عملی بات کرتا ہوں نوجوان اس ملک کے معمار ہیں، میرے شانہ بشانہ ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرینگے۔
فیصل آباد (احمد جمال نظامی سے) مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو تباہ کرنے والوں کے یوم حساب کا دن 11 مئی ہے۔ وہ لوگ فیلڈ میں نظر نہیں آ رہے جنہوں نے ملک تباہ کیا، وہ لوگ کہاں ہیں، وہ لوگ ٹی وی اور اخبارات کے اشتہارات میں چھپے بیٹھے ہیں ہم انہیں وہاں سے باہر نکالیں گے۔ ان کی نمبر دو ٹیم زرداری کی بی ٹیم سامنے آئی ہے۔ یہ زرداری کھلاڑی اور اناڑی سب ایک ہیں۔ ہم پہلے اقتدار میں آ کر ایٹمی انقلاب لائے اب معاشی انقلاب لائیں گے۔ پاکستان اور قوم کو ترقیوں کی بلندیوں کی طرف لے کر چلیں گے۔ ہم وطنو آ¶ نیا پاکستان بنائیں، 11 مئی کو تبدیلی نہیں انقلاب لائیں گے۔ شیر 11 مئی کو دھاڑے گا۔ پاکستان کے مسائل ختم کرنا خالہ جی کا واڑا نہیں مگر ہم ختم کر کے دم لیں گے۔ نوازشریف ملک کی خدمت کرتے ہوئے تھکنے والا نہیں۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ لوڈشیڈنگ نے قوم کی مت ماری ہے ہم لوڈشیڈنگ کی مت مار دیں گے۔ اقتدار میں آ کر حکومت کے 30فیصد اخراجات کم کر کے اس سے نوجوانوں کو قرض دیں گے۔ اس ملک کی قوم سے بیروزگاری بھگائیں گے۔ قتل و غارت کا خاتمہ کریں گے۔ دہشت گردی کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ افسوس 65سالوں میں ڈگری ہولڈر نوجوانوں کی بیروزگاری تک ختم نہیں کی گئی ہم اقتدار میں آ کر انہیں روزگار اور آسان قرضے فراہم کر کے دم لیں گے۔ ڈگری کے بغیر بھی نوجوانوں کو آسان قرضے اور روزگار فراہم کریں گے۔ پاکستان جو دنیا میں تن تنہا ہو چکا ہے اسے پھر کھڑا کریں گے۔ خطے میں پھر پاکستان قیادت کرے گا۔ وطن عزیز میں اقتدار میں آ کر جب تک ہر بیروزگار کو روزگار نہیں ملے گا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ایک ایک پاور لوم اور ہر فیکٹری چلے گی۔ کسانوں، صنعت کاروں، تاجروں، محنت کشوں اور مزدوروں کو خوشحال کر کے دم لیں گے۔ پورے فیصل آباد میں 11 مئی سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ عوام ان لوگوں کو پہچانتے ہیں جو مسلم لیگ (ن) کے ووٹ کو نقب لگانے آئے ہیں ان کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قوم اب کسی فریب میں نہیں آ سکتی۔ ایسا اب نہیں ہونے دیں گے۔ 11 مئی کو زرداریوں، کھلاڑیوں اور اناڑیوں کے حوالے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر کے رہیں گے۔ ہم نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب چھ ایٹمی دھماکے کر کے دیا۔ یہ کام صرف شیر کر سکتا ہے بلے چھلے نہیں کر سکتے اور نہ یہ تیر کے بس کی بات ہے۔ جب میں وزیراعظم تھا تو ملک اور قوم کی خودداری کو نہیں بیچا، بڑے بڑے ملک آئے اور انہوں نے لالچ دیا مگر کہا ہم غیرت سے رہیں گے، غیرت کا سودا نہیں کرتے، قوم جانتی ہے نوازشریف ہر وعدے پر قائم رہا ہے اور آئندہ بھی انشاءاللہ رہوں گا۔ ہماری حکومت آئی تو میں اسلام آباد نہیں بیٹھوں گا، نوجوانوں کے ساتھ چلوں گا، فیصل آباد کے گلی کوچوں میں ان نوجوانوں کے درمیان رہوں گا۔ ان کے مسائل حل کریں گے۔ پاکستان کو دنیا کا خوبصورت ترین ملک بنا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے تاریخی اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ فیصل آباد آج پھر اپنے جوبن پر ہے جب بھی امتحان کا وقت آیا ہے فیصل آباد کا خون جوش مارتا ہے، آج پھر اہل فیصل آباد ٹھاٹھیں مار رہا ہے۔ میں جب کبھی آتا ہوں مجھے فیصل آباد میں سر پر بٹھایا ہے آج میں بھی قسم کھاتا ہوں کہ اللہ نے جب بھی موقع دیا میں فیصل آباد کو سر پر بٹھا¶ں گا۔ فیصل آباد کے گھر گھر میں ہمارے لئے محبت موجود ہے یہ محبت پاکستان کے لئے ہے اور ضرور رنگ لائے گی۔ فیصل آباد کی اس محبت میں ملک کی خوشحالی دیکھ رہا ہوں۔ فیصل آباد کے رزق حلال کمانے والے کسان، محنت کش، تاجر اور صنعت کار ضرور سرخرو ہوں گے۔ ان کے گھروں میں روشنی کے چراغ جلیں گے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ مجھے نوازشریف کو اقتدار کی ہوس نہیں، نہ ہی کوئی ذاتی طمع ہے۔ میں پاکستان کے لئے آیا ہوں، میرا وطن بڑی مشکل اور مصیبت میں گھرا ہوا ہے۔ وطن کی نا¶ ڈول رہی ہے، کشتی ڈول رہی ہے، وطن کا دکھ لے کر آیا ہوں۔ جو کچھ حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے میری برداشت سے باہر ہے۔ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام کو منظور نہیں، پیپلزپارٹی کھلاڑی اور اناڑی یہ دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ سارے مسلم لیگ(ن) کے خلاف برسرپیکار ہیں انہیں معلوم ہے کہ 11 مئی کو کون میدان مار رہا ہے۔ شیر 11 مئی کو دھاڑے گا۔ نوجوانو سن لو اب آپ کو دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ آئندہ ڈگریاں لے کر خوار نہیں ہونا پڑے گا۔ فیصل آباد میں 100بینک کھولیں گے اور ڈگری والوں اور ڈگری کے بغیر جو کوئی بھی کاروبار نوجوان کرنا چاہیں ان سے بینک کے فارم پر کروا کر انہیں آسان قرضے ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ ہمارے منشور میں ہے کہ ملک کے اخراجات میں 30فیصد کمی کریں گے اور اس کمی سے نوجوانوں کو قرض دیں گے۔ اس قوم کے لئے ملک سے بیروزگاری بھگائیں گے، نوازشریف نے کہا کہ کرکٹ نوازشریف نے بھی کھیلی ہے، ٹھیک ٹھاک کھیلی ہے جب کبھی با¶نسر آیا نوازشریف نے پک ماری اور بال گرا¶نڈ سے باہر گئی۔ فیصل آباد سے ایک بھی سیٹ کسی اور پارٹی کو نہیں ملنی چاہئے تاکہ خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔
نوازشریف/ فیصل آباد

مزیدخبریں