مشرف فرار کیس: آئی جی کیخلاف کارروائی کااختیاروزیراعظم کوحاصل ہے. سیکریٹری داخلہ، وزیراعظم یاکسی سیکریٹری کواختیارنہیں کہ وہ عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرے۔جسٹس شوکت عزیزصدیقی

May 07, 2013 | 11:55

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویزمشرف فرارکیس کی سماعت ہوئی، سیکریٹری داخلہ جاوید اقبال نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی کیخلاف کارروائی وزیراعظم کی منظوری سے کی جا سکتی ہے،جسٹس شوکت عزیزکا اس موقع پرکہنا تھا کہ عدالتی حکم پرمکمل عملدرآمد کیا جانا چاہیے،،،سیکریٹری ہویاوزیراعظم کسی کوحق نہیں کہ عدالتی حکم پرنظرثانی کرے یا رائے مانگے۔ اس کے جواب میں سیکریٹری داخلہ جاوید اقبال نے عدالت کو بتایا کہ رائے کیلئے معاملہ وزارت داخلہ کو بھجوادیا گیا ہے۔عدالت نے بر ہمی کا اظہار کرتے کہا کہ کسی معاملے کو طول دینا ہو تو اسے وزارت قانون کو بھجوا دیا جاتا ہے،اسلام آباد پولیس وزارت داخلہ کے ما تحت ہے،کیا اس معاملے میں بھی عدالت سے رائے لیں گے۔عدالت نے پرویز مشرف فرارکیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہو ئے کہا کہ آئی جی پولیس کے خلاف عدالتی حکم کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں