لاہورمیں خسرے کےمزید پچاس کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد پنجاب بھرمیں اب تک متاثرہ بچوں کی تعداد گیارہ ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

نئےسامنےآنیوالےکیسزشہرکے مختلف ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پنجاب بھر میں تشخیص کئے گئے مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ صوبے بھر میں خسرے سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد اکہتر ہے، جس میں سےلاہورکےتینتالیس بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحتپنجاب کی طرف سےشروع خسرہ مہم کل اختتام پذیر ہوجائے گی۔ مہم کے دوران دس لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ انسداد خسرہ مہم انتیس اپریل سے جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن