گیارہ مئی کے انتخابات ملک کی تقدیرکا فیصلہ کریں گے،ترقیاتی منصوبوں کےمتعلق حقائق بتانا ان کا کام ہے فیصلہ عوام کریں گے۔ شہباز شریف

May 07, 2013 | 21:34

چنیوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دولاکھ سے زائد طلباء میں میرٹ کی بنیاد پرلیپ ٹاپ تقسیم کیے ،عمران خان کہتے ہیں کہ بچوں کولیپ ٹاپ دیے جارہے ہیں میں پوچھتا ہوں لیب ٹاپ نہیں توکیا بچوں کوکلاشنکوف دوں؟عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان اب تو کہتے ہیں اوپر اللہ نیچے بلا گیارہ مئی کے بعد کہیں گے اوپراللہ نیچے عمران خان کلا ہی کلاان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جارھا ہے،پنجاب حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے منصوبے شروع کیے لیکن زرادری نے ختم کروادیے اوربلے بازکہتا ہے کہ زرداری کا کوئی قصورنہیں سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لیے میٹروبس چلائی لیکن اسے جنگلا بس کہا گیا جس میں آج روزانہ ہزاروں افراد سفرکرتے ہیں ان کا کہنا تھ کہ میٹرو بس منصوبہ صرف لاہور کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ہے.

مزیدخبریں