کراچی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف نےانتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان پرمکمل عمل درآمد کی ہدایت کی.

May 07, 2013 | 21:45

آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ کسی پولنگ اسٹیشن پرفوج تعینات نہیں ہوگی،کوئیک رسپانس کیلئے ہیلی کاپٹرز استعمال کیئے جائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عام انتخابات کے لئے شہر میں دس ہزار فوجی جوان تعینات کردیئے گئے ہیں،جبکہ سندھ میں پولیس، رینجرز اور فوج کے 1لاکھ 4 ہزار اہل کار تعینات کئے جائیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد کی صورت حال دیکھ کرفوج کی واپسی ہوگی۔بریفنگ میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ میں مربوط حکمت عملی سے کام کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بیلٹ پیپرزکی تقسیم کاکام مکمل کرلیاگیا ہے، اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ،کور کمانڈر کراچی میجر جنرل اعجاز چوہدری،ڈی جی رینجرز میجرجنرل رضوان اختر، آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری نے بھی شرکت کی

مزیدخبریں