عوام کے پاس عمران خان کی صورت میں اچھی چوائس ہے، کون کتنی سیٹیں جیتےگا فیصلہ گیارہ مئی کو ہوجائےگا۔گورنرپنجاب مخدوم احمدمحمود

May 07, 2013 | 21:52

پاکستان کی اقتصادی حالت کے سلسلے میں جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے موقع پر لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود نے کہا کہ عوام اور سیاسی جماعتیں پوری امید کےساتھ انتخابی عمل میں شریک ہیں تاہم جمہوریت دشمن قوتیں انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتیں۔ انہوں نےکہاکہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں اگر گورننس بہترہوجائے تو توانائی بحران سمیت تمام مسائل حل کیے جاسکتےہیں۔ انہوں نےکہاکہ عام انتخابات میں تمام جماعتوں کو مساوی مواقع میسر ہیں کس میں کتنا دم خم ہے اس کا فیصلہ ووٹ سے ہوگا۔ گورنر پنجاب کاکہناتھاکہ میٹروبس اچھی سکیم ہے تاہم اگر یہی پیسہ توانائی بحران کے خاتمے پر خرچ ہوتا تو صوبے میں انڈسٹری اور عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

مزیدخبریں